May ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکی انٹیلی جینس اداروں نے ٹرمپ انتظامیہ کے موقف کو مسترد کر دیا

امریکی انٹیلی جینس اداروں نے مغربی ایشیا کی صورتحال اور اقدامات کے بارے میں ٹرمپ انتظامیہ کے موقف کو مسترد کر دیا۔

ڈیلی بیسٹ کے مطابق امریکی انٹیلی جینس اداروں نے مغربی ایشیا میں اشتعال انگیزی کی مخالفت کرتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ ایران کے اقدامات علاقے میں ٹرمپ انتظامیہ کی نقل و حرکت کا جواب ہیں۔
اس رپورٹ میں خطے کی صورتحال کے بارے میں موجود انٹیلی جینس رپورٹوں اور ایران کے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اعتراف کیا گیا ہے کہ ایٹمی معاہدے اور خطے کے حوالے سے ایران کے حالیہ اقدامات، واشنگٹن کے جارحانہ اقدامات کا نتیجہ ہیں۔
امریکی حکام اور ذرائع ابلاغ کی جانب سے مغربی ایشیا میں امریکی فوج اور مفادات کے خلاف ایران کے خطرات کا شور ایسے وقت میں مچایا جا رہا ہے جب ایرانی حکام نے واضح کر دیا ہے کہ تہران کسی کے ساتھ محاذ آرائی کا خواہاں نہیں لیکن ہرقسم کے فوجی حملے کا جواب اور اپنے مفادات کا پوری قوت کے ساتھ دفاع کرے گا۔

ٹیگس