Dec ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۱۸ Asia/Tehran
  • ایرانی سیٹلائٹس خلا میں روانہ ہونے کو تیار، الٹی گنتی شروع

اتوار کی صبح ایرانی سائنسدانوں اور نوجوان ماہرین کے ہاتھوں تیار شدہ تین سیٹلائٹ خلا میں روانہ ہو رہے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: رپورٹ کے مطابق، "پایا"، "ظفر 2" اور "کوثر 1۔5" سیٹلائٹ لوئر آربٹ یا کم اونچائی کے مدار میں بھیج دیے جائيں گے۔

اس واقعے کو ایران کے مختلف ٹی وی چینلوں سے براہ راست نشر کیا جائے گا۔

ان مصنوعی سیاروں کو روس کے "وستوچنی" خلائی مرکز سے سایوز راکٹ کے ذریعے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ یہ سیٹلائٹس مواصلات اور آئی ٹی کے مختلف شعبوں کو معلومات فراہم کریں گے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایران کے "بچوں اور نوجوانوں کے فکری مرکز" سے وابستہ مختلف مراکز میں اس واقعے کو براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا تا کہ نوجوان نسل جن کے ہاتھ میں ایران کا مستقبل ہے، ملک کی سائنسی صلاحیتوں اور میدانوں سے بخوبی آشنا ہوسکیں۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

قابل ذکر ہے کہ یہ تین سیٹ لائٹ کرہ ارض کے 500 کلومیٹر کی اونچائی پر واقع مدار میں بھیجے جا رہے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ایران سیٹلائٹ نیٹ ورک قائم کرنے کی پلاننگ مکمل کر چکا ہے۔

ٹیگس