Dec ۲۸, ۲۰۲۵ ۱۰:۱۰ Asia/Tehran
  • نیٹو نے امریکا سے یورپ کی دفاعی وابستگی پر زور دیا

نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نیٹو کی حمایت میں شک نہیں کیا جاسکتا اور یورپ کا دفاعی نظام امریکا سے الگ نہیں ہونا چاہئے

سحرنیوز/دنیا: حال میں جاری ہونے والی امریکی نیشنل سیکورٹی کی اسٹریٹریٹیجک دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ امریکا یورپی ملکوں سے چاہتا ہے کہ وہ اپنے دفاع کی قیمت خود ادا کریں۔

اس بات نے نیٹو کے تعلق سے امریکا کے اپنے وعدوں کی پابندی میں میں کمی کے بارے میں بدگمانیاں پیدا کیں اور یورپ کے مستقل دفاعی نظام کی تشکیل کو ایک ضرورت میں تبدیل کردیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

یورایکٹیو ویب سائٹ نے اس بارے میں لکھا ہے کہ امریکا کی اسٹریٹیجک نیشنل سیکورٹی کی دستاویزات کی رو سے صدر ٹرمپ نے اپنے یورپی اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ دفاع کے اخراجات کو تقسیم کریں اور اپنے بر اعظم کی سیکورٹی کی ذمہ داری اپنے ذمہ لیں۔    

نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے، اس نظریئے کو مسترد کرتے ہیں کہ یورپ کو اپنے دفاع کی ذمہ داری خود سنبھالنی چاہئے۔

ٹیگس