Dec ۲۸, ۲۰۲۵ ۰۹:۲۹ Asia/Tehran
  • صومالیہ نے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کردیا

صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی جانب سے "خود مختارسومالی لینڈ ریپبلک" کو تسلیم کئے جانے کے بعد صومالیہ نے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کردیا ہے

سحرنیوز/عالم اسلام: مصر میں صومالیہ کے سفیر نے  جو عرب لیگ میں اپنے ملک کے مستقل مندوب بھی ہیں، غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم کی جانب سے "خود مختارسومالی لینڈ ریپبلک" کو تسلیم کرنے کے اعلان کی مذمت کی ہے ۔

 انھوں نے کہا کہ ان کا ملک  سومالیہ کی وحدت اور ارضی سالمیت کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کے اس خطرناک فیصلے کے نتائج کا جائزہ  لینے کے لئے عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کرتا ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

عرب لیگ میں صومالیہ کے مستقل مندوب نے صیہونی حکومت کے اس فیصلے کو اپنے ملک کے اقتدار اعلی کے منافی اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا اور عرب ملکوں کے قومی اقتدار اعلی نیز ارضی سالمیت کے دفاع کے  اصول کے تحت وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے ساتھ عرب ملکوں کی یک جہتی کا بھی مطالبہ کیا ۔  

ٹیگس