Jun ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۹:۳۹ Asia/Tehran
  • امریکی خارجہ پالیسی ناکام ہوگئی ہے ، روسی صدر

روس کے صدر ولادی میر پوتین نے امریکی خارجہ پالیسی کو ناکام قرار دیا ہے۔

انٹرفیکس نیوز ایجنسی کے مطابق صد ولادی میر پوتین نے امریکی خارجہ پالیسی پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ خارجہ پالیسی سے متعلق فیصلے تنہا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ کا سیاسی نظام کس طرح سے کام کرتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ کی خارجہ پالیسی زیادہ کار آمد نہیں رہی۔روسی صدر نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ " امریکہ کو چھوڑ دیں کہ وہ اپنے فیصلے خود کرے، اسے روس کے ساتھ تعلقات کی ضرورت ہے یا نہیں اس کا اپنا معاملہ ہے، اگر انہیں روس کے ساتھ تعلقات کی ضرورت نہیں ہے تو ہم بھی ان کا انتظار نہیں کریں گے"۔ولادی میر پوتین نے امید ظاہر کی کہ گروپ بیس کے اجلاس میں تعمیری فیصلے کیے جائیں گے اور اقتصادی تعاون کے لیے ماحول سازگار بنانے کی کوشش کی جائے گی۔کہا جارہا ہے کہ جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والے گروپ بیس کے آئندہ اجلاس کے موقع پر روس اور امریکہ کے صدور کے درمیان ملاقات کا امکان پایا جاتا ہے۔

ٹیگس