Aug ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • نیدر لینڈ میں اسلامو فوبیا

نیدر لینڈ میں برقعہ پہنی خاتون کو بس سے اتار دیا گیا۔

نیدرلینڈ میں برقعہ پہنی خاتون کو نقاب چہرے سے نہ ہٹانے پر مسافر بس سے اتار دیا گیا،وہاں پر رواں ماہ ہی عوامی مقامات پر نقاب اور برقعے پر پابندی کا قانون  نافذ کیا گیا ہے۔

نیدرلینڈ کے جنوبی علاقے میں مسافر بس ڈرائیور نے برقعہ پہنی خاتون کو بس میں بٹھانے سے انکار کردیااور خاتون کے چہرے سے نقاب نہ اتارنے پر پولیس کو بلالیا،جس کے بعد پولیس نے خاتون کو بس سے اتارا۔

نیدرلینڈ میں عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ میں برقعے پر پابندی کا قانون نافذ کر دیا گیا ہےجس کی خلاف ورزی کرنے پر 165 ڈالر کا جرمانہ کیا جائے گا۔

 

ٹیگس

کمنٹس