Sep ۱۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۷ Asia/Tehran
  • صیہونی وزیراعظم کے بیان پر اقوام متحدہ کو تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مغربی کنارہ کے معاملہ پر اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو کے ارادے اور بیان پر تشویش ظاہر کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بدھ کو ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئےکہا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے اس بیان پر تشویش ظاہر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر وہ دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوئے تو اپنے پہلے قدم کے طور پر فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کی تمام بستیوں اور دیگر علاقوں پر اسرائیل کا قبضہ قائم کریں گے۔

صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کے بیان پرعالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور صیہونی وزیراعظم کے اس بیان کو ان کی انتہا پسندانہ سوچ کا غماز قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگس