Sep ۱۲, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۷ Asia/Tehran
  • امریکہ میں ڈورین طوفان میں ڈھائی ہزار سے زیادہ افراد لاپتہ

ڈورین طوفان کے باعث باہاماس اور امریکہ کے مشرقی ساحلوں سے ڈھائی ہزار افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔

امریکہ کی فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ ڈورین طوفان میں گمشدگان کی فہرست میں دوہزار پانچ سو افراد کے نام درج ہیں۔
اس سے قبل جزیرہ باہاماس میں ڈورین طوفان میں مرنے والوں کی تعداد پچاس بتائی گئی تھی۔ امدادی ٹیمیں گمشدگان کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔
دوسو اٹھانوے کیلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آنے والا ڈورین طوفان، مجمع الجزائر باہاماس میں غیرمعمولی تباہی مچاتا ہوا شمالی و جنوبی کیرولائنا اور ویرجینیا سے آگے نکل گیا۔
یہ طوفان تین ستمبر سے شروع ہوا ہے۔ ڈورین طوفان میں اب تک تہتر ہزار افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

ٹیگس

کمنٹس