Sep ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • بورڈ آف گورنرس کا اجلاس شروع

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرس کا اجلاس ویانا میں شروع ہوگیا ہے

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کا اجلاس دوہزار انیس اور اکیس کے لئے نومنتخب گیارہ اراکین کی موجودگی میں شروع ہوا۔

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کے ترسٹھویں سالانہ اجلاس میں اسٹونیا، گھانا ، یونان ، ہنگری ، منگولیا، نائجیریا ، ناروے، پاناما، پاراگوئے، کویت اور سعودی عرب ، آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرس کے نئے رکن منتخب ہوئے ہیں۔

بورڈ آف گورنرس کے آج کے اجلاس میں میکالا کاملین گرانیٹ کو ایک سال کے لئے بورڈ کا سربراہ منتخب کیا گیا۔

آئی اے ای اے کے بوڑڈ آف گورنرس میں پینتیس ممبر ہیں ۔ ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی کا بورڈ آف گورنرس سال میں پانچ بار ویانا میں آئی اے ای اے کے دفتر میں اجلاس منعقد کرتا ہے۔

ٹیگس