Apr ۲۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • ہمارا بنیادی مطالبہ تمام ظالمانہ پابندیوں کا خاتمہ ہے: ایرانی وزیر خارجہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کے بارے میں کہا ہے کہ ان مذاکرات میں ہمارا بنیادی مطالبہ سبھی ظالمانہ پابندیوں کا خاتمہ ہے۔

سحرنیوز/ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے بالواسطہ ایٹمی مذاکرات اور ایران کے وزیرخارجہ  سید عباس عراقچی کے دورۂ روس اور چین کے مقاصد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ روس اور چین کے ساتھ دوطرفہ معاملات اور علاقے کے مسائل پر بات چیت ایجنڈے میں شامل ہے۔

اسماعیل بقائی نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ بنیادی طور پر ایران کے خلاف جو پابندیاں نافذ کی گئی ہیں وہ سب کی سب غیرقانونی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں ہمارا بنیادی مطالبہ یہی ہے کہ پابندیوں کو اس طرح اٹھایا جائے کہ محسوس ہو اور پوری طرح موثر ہو اور ایران معمول کے مطابق اپنی بینکنک اور تجارتی سرگرمیاں انجام دے سکے۔ اسماعیل بقائی نے مذاکرات میں ریاض کے کردار کے سلسلے میں کہا کہ پڑوسی ممالک کے ساتھ ہمارا رابطہ نیک نیتی کی بنیاد پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سبھی پڑوسی ملکوں منجملہ خلیج فارس کے عرب ملکوں پاکستان اور ترکیہ سے مسلسل صلاح ومشورے جاری ہیں۔ بقائی نے سعودی عرب کے وزیردفاع کے دورہ تہران کے بارے میں کہا کہ یہ دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور یہ دورہ نیبر پالیٹکس کے نتیجہ خیز ہونے کا ثبوت ہے۔

ٹیگس