Sep ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکا میں طوفان، زندگی درہم برہم

امریکا میں طوفانی ہواؤں نے نظام زندگی درہم برہم کردیاہے۔

امریکی ریاست مونٹانا میں طوفانی موسم، شمال مغربی حصے میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید برف باری ہوئی، تیزہواؤں کے باعث درخت جڑ سے اکھڑ گئے اور بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ حکام نے لوگوں کو غیر ضروری باہر نہ نکلنے کی ہدایت کردی۔

مونٹانا کے شمال مغربی حصے میں برف باری کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو کر رہ گئے ہیں، کئی فٹ برف باری ہونے کے باعث سڑکوں کو ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

کچھ علاقوں میں 16 انچ تک برف پڑ چکی ہے۔ تیز ہواؤں کے باعث بجلی کے پولز کو بھی نقصان پہنچا۔

 

ٹیگس