Dec ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۸:۳۵ Asia/Tehran
  • امریکہ نے یورپ پر بھی پابندیاں عائد کردیں

امریکی وزارت خزانہ نے متعدد یورپی شہریوں اور عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔، حکومت امریکہ نے ان افراد پر کرپشن اور مالی بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ  کا کہنا ہے کہ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے موقع پر امریکہ نے یورپ، ایشیا اور لاطینی امریکہ کے متعدد ملکوں کے کرپٹ عناصر اور نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق پابندی کی فہرست میں دنیا کی سترہ شخصیات اور انتیس کمپنیوں کے نام شامل ہیں۔

لیتھوانیا کے ایک شہر کے مئیر کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔

امریکی حکام ایسے وقت میں یورپی ملکوں میں پائی جانے والی بدعنوانی  پر نکتہ چینی کر رہے ہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں اور وائٹ ہاؤس کی جانب سے دولت مندوں کی کھلی حمایت کی وجہ سے امریکہ میں غریب شہریوں کی صورتحال مزید ابتر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن آئندہ برس یورپ کے لیے مزید فوجی اہلکار روانہ کرے گا۔

ٹیگس