Jul ۰۳, ۲۰۲۵ ۰۷:۱۳ Asia/Tehran
  • ایران: پارلیمنٹ کے قومی سلامتی کمیشن کی میٹنگ، وزرائے دفاع اور خارجہ کی شرکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزرائے دفاع اور خارجہ نے ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے قومی سلامتی کمیشن میں حالیہ جارحیت کے حوالے سے رپورٹ پیش کرتے ہوئے، دشمن کے مقابلے میں مسلح افواج کی اعلی ترین سطح کی تیاری پر زور دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: ایرانی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ بدھ کو وزرائے دفاع اور خارجہ نے کمیشن میں رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں وزراء کے ساتھ میٹنگوں میں دشمنوں کے مقابلے میں مسلح افواج کی اعلی ترین سطح کی آمادگی اور نظام مملکت کی ریڈ لائنوں سے پیچھے نہ ہٹنے پر زور دیا گیا۔ ایران  کے پارلیمانی کمیشن برائے خارجہ پالیسی و قومی سلامتی کے ترجمان رضائی نے بتایا  کہ وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے میدان میں مسلح افواج کی کارکردگی کے ساتھ ہی اس حوالے سے ڈپلومیسی اور خارجہ پالیسی کے میدان میں انجام پانے والے اقدامات کی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ ہم اپنے بنیادی اصولوں پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ملک کی ریڈ لائنوں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ اس میٹنگ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حکومت، پارلیمنٹ اور خارجہ پالیسی کے میدان میں ملک کے دفاعی موقف کی تقویت اور جارح صیہونی حکومت کو رسوا کرنے میں کسی بھی کوشش اور توانائی سے کام لینے میں کوتاہی نہ کی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اس میٹنگ میں ان ملکوں کے لئے جنہوں نے اس جنگ میں صیہونی حکومت کا ساتھ دیا اور اپنی فضائی حدود اس کے اختیار میں دی، انتباہات پر بھی غور کیا گیا ہے۔

ٹیگس