Feb ۰۴, ۲۰۲۰ ۱۰:۰۰ Asia/Tehran
  • ٹیکساس یونیورسٹی میں فائرنگ 2 ہلاک

امریکہ کے ٹیکساس یونیورسٹی کے کیمپس میں ہونے والی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ہیوسٹن سے تقریبا 480 کلو میٹر دور واقع ٹیکساس یونیورسٹی کے کامرس ڈپارٹمنٹ میں رونما ہوا۔ اس واقعہ کے بعد یونیورسٹی کیمپس میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کرکے واقعہ کے ارد گرد کے علاقے کو بند کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے امریکہ میں سالانہ ہزاروں افراد فائرنگ کے واقعات میں ہلاک اور زخمی ہوجاتے ہیں۔ سرکاری طور پر جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق تقریبا تین سو ملین ہتھیار عام لوگوں کے پاس ہیں یعنی ہر امریکی شہری کے پاس ایک آتشی اسلحہ موجود ہے۔امریکہ میں اسلحہ کی خرید و فروخت اور نمائش آزاد ہے اور طاقتور اسلحہ لابی ملک میں گن کنٹرول قوانین وضع کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔

 

ٹیگس