Mar ۰۶, ۲۰۲۰ ۱۱:۱۴ Asia/Tehran
  • عالمی ادارہ صحت کی کورونا کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کی اپیل

یونیسکو کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کے پیش نظر 13 ممالک نے اسکول بند کیے۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد دنیا بھر کے ممالک کی حکومتوں سے اس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کی اپیل کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کے نئے کیس میں اضافے کے بعد تمام ممالک سے اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے پر زور دیا ہے۔

خیال رہے کہ اب تک کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 98 ہزار افراد متاثر جبکہ 3 ہزار 3 سو سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈہانوم گھیبریستس نے جینیوا میں کہا کہ ہمیں تشویش ہے کہ کچھ ممالک میں سیاسی عزم اور اس حوالے سے کیے جانے والے اقدامات کی سطح ہمیں درپیش خطرے سے مطابقت نہیں رکھتی۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے پھیلتے ہی دیگر ممالک نے بھی غیر معمولی اقدامات کیے۔ یونیسکو کا کہنا ہے کہ 13 ممالک نے اسکول بند کیے جس کی وجہ سے 29 کروڑ 5 لاکھ بچے متاثر ہوئے جبکہ دیگر 9 ممالک نے مقامی سطح پر اسکول بند کیے۔

ٹیگس