Mar ۲۱, ۲۰۲۰ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • کورونا کی دوائیں تیار ہو رہی ہیں: عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ دنیا بھر کے سائنسدان کورونا وائرس کی بیس محتلف دواؤں کی تیاری پر کام کر رہے ہیں۔

جنیوا میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر برائے ہنگامی منصوبہ بندی ماریہ فان کرخوف نے بتایا ہے کہ یہ بات اطمینان بخش ضرور ہے تاہم دوا کی تیاری اور عوام تک پہنچنے میں کافی وقت درکار ہوگا۔
عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پلاننگ ڈاکٹر مائیکل رایان نے بھی اس پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں ہر ایسی دوا کی تیاری میں انتہائی احتیاط سے کام لینا چاہیے جسے دنیا ہزاروں لوگوں کو استعمال کرایا جائے گا۔ انہوں نے ہر دوا کے کلینیکل ٹیسٹ کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی بری دوا اس وائرس سے زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ 
قابل ذکر ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ ساڑھے گیارہ ہزار کے قریب لوگ اس موذی وائرس کا شکار ہوکے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔ 

ٹیگس