Mar ۲۱, ۲۰۲۰ ۲۱:۱۲ Asia/Tehran
  • نیویارک میں 4 ہزار کورونا مریض، کورونا کا مرکز نیویارک بنا

امریکا میں نیویارک شہر کے میئر نے کہا ہے کہ اس شہر میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 4 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

بل ڈی بلازیو نے جمعے کے روز اعلان کیا کہ شہر میں 4 ہزار سے زائد کورونا سے متاثر افراد ہیں جبکہ 26 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

ایم ایس این بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے بلازیو نے کہا کہ پورے امریکا میں 30 فیصد کورونا کے مریض نیویارک میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں فورا سخت اقدامات کرنے ہوں گے۔

دوسری جانب یہ اطلاع ہے کہ نائب صدر مائیک پینس کے اسٹاف کا ایک عہدیدار بھی کورونا سے متاثر پایا گیا ہے۔ پینس کی خاتون ترجمان کیٹی ملر نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں پتہ ہے کہ نائب صدر مائیک پینس کے دفتر کا ایک عہدیدار کورونا وائرس سے متاثر ہے تاہم صدر ٹرمپ یا نائب صدر مائیک پینس کوئی بھی ان سے نزدیکی رابطے میں نہیں آئے تھے۔

ٹیگس