Sep ۱۶, ۲۰۲۰ ۰۸:۵۸ Asia/Tehran

صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ اویگیدور لیبرمین نے وائٹ ہاوس میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان معاہدے پر ہونے والے دستخط اور اس معاہدے کے خلاف غزہ سے فائر ہونے والے میزائلوں اور راکٹوں پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیا کہ نتن یاہو وائٹ ہاوس میں جشن منا رہے ہیں اور حماس عسقلان اور اسدود کالونیوں میں جشن منا رہا ہے۔

واضح رہے کہ وہائٹ ہاوس میں شرمناک معاہدے پر دستخط کی تقریب کے موقع پر صیہونی بستیوں پر غزہ سے متعدد راکٹ فائر ہوئے جن میں 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

راکٹ اور میزائل حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجنے لگے ۔ اسرائیل فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے غزہ سے فائر ہونے والے ایک میزائل کو انٹرسپٹ کر لیا جبکہ دوسرا میزائل اسدود علاقے میں گرا۔

 

ٹیگس

کمنٹس