Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • یاور عباس۔ ہندوستان

یاور عباس، شکارپور، ضلع بلند شہر، یوپی۔

یاور عباس صاحب نے یہ واٹس ایپ پیغام ارسال کیا ہے۔ اپنے صوتی پیغام میں یاور عباس صاحب کہتے ہیں کہ میں نے حسب معمول بزم دوستاں پروگرام سنا، آپ کے جوابات بھی سنے وہ بھی اچھے لگے۔ تمام سامعین کے لئے ایران پہنچنا ممکن نہیں ہے، کچھ سامعین پہنچ بھی جاتے ہیں لیکن وہ آپ تک نہیں پہنچ پاتے اور ان میں سے ایک میں بھی ہوں۔ میں دو بار ایران گيا اور تہران بھی گيا۔ ایک بار میں 2006 میں ایران گیا تھا لیکن میری بدقسمتی رہی کہ ریڈیو تہران والوں سے میری ملاقات نہ ہوسکی۔ آئندہ میں ایران آيا تو آپ سے ضرور ملاقات کروں گا۔ ہوسکتا ہے کہ میں 2017 میں ایران آؤں۔ باقی آپ کے سبھی پروگرام قابل تعریف ہیں، کسی شکایت کی کوئي گنجائش نہیں ہے۔ خبریں، سیاسی تبصرے، یادوں کے جھروکے، بزم دوستاں اور آئينہ صحافت وغیرہ بہت اچھے پروگرام چل رہے ہیں سب۔ آئندہ بھی پروگراموں کے بارے میں خط وغیرہ بھیجتا رہوں گا۔

 

ٹیگس