Mar ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۹ Asia/Tehran
  • عترت فاطمہ۔ قطر

عترت فاطمہ صاحبہ نے یہ خط دوحہ سے ارسال کیا ہے۔

عترت فاطمہ صاحبہ گزشتہ دنوں مقدس مقامات کی زیارت کے لئے ایران آئي تھیں۔ دوحہ واپسی کے بعد عترت فاطمہ صاحبہ نے یہ برقی خط ہمیں بھیجا ہے۔ لکھتی ہیں کہ میں ایران سے زیارت کرکے گھر لوٹ آئي ہوں۔ افسوس اس بات کا ہے کہ آپ لوگوں سے ملاقات نہیں ہوپائي مگر فون پر بات ہوگئي، یہی میرے لئے باعث مسرت ہے۔اس سے بھی زیادہ یہ جان کر خوشی ہوئي کہ آپ نے مجھ جیسے ادنیٰ سامع کو اب تک یاد رکھا ہے۔ انشااللہ اگر مولیٰ نے حاضری کے لئے دوبارہ طلب کیا تو ضرور بہ ضرور اس خواہش کو پورا کروں گی۔ اس کے بعد لکھتی ہیں کہ ہم لوگوں نے زیارت اچھی طرح سے کرلی۔ کسی طرح کی کوئي دشواری پیش نہیں آئي۔ یوں محسوس ہوا جیسے مولی امام رضا(ع) با نفس نفیس ہر زائر کا خیال رکھتے ہیں۔ ویسے مجھ جیسی گنہگار کجا اور مولی کے زوار کجا۔

 

ٹیگس