May ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۱ Asia/Tehran
  • یاور عباس۔ ہندوستان

یاور عباس۔ شکارپور، ضلع بلندشہر، یوپی۔

یاور عباس صاحب نے واٹس ایپ سے یہ پیغام ہمیں بھیجا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ایک دن خاص طور سے یادوں کے جھروکے پروگرام سنا، اچھا لگا۔ یادوں کے جھروکے پروگرام سے ہمیں اچھی جانکاری ملتی ہے۔ آپ کے سارے ہی پروگرام اچھے ہوتے ہیں۔ کوئي پروگرام ایسا نہیں ہے جس میں کوئي خامی نظر آتی ہو۔ بڑے معلوماتی پروگرام ہوتے ہیں۔ میں پندرہ بیس سال پہلے سے آپ کے پروگرام سن رہا ہوں البتہ ریڈیو زاہدان سنتا تھا۔ شارٹ ویو پر ریڈیو زاہدان کی آواز صاف آتی تھی اس لئے ریڈیو زاہدان سنتا تھا۔ میں اپنے دادا کو بھی پروگرام سنا تا تھا۔ ہمارے دادا معصومین کی ولادت و شہادت کے پروگرام خاص طور سے سنتے تھے۔ وہ شہادت کے پروگرام سن کر گریہ بھی کرتے تھے۔ انہوں نے آخر میں یہ  بھی لکھا ہے کہ میں اپنے جاننے والوں کو بھی ریڈیو تہران کے بارے میں بتاتا ہوں۔

 

ٹیگس