Dec ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • محمد اعظم انصاری - پاکستان

پاکستان کے صوبے پنجاب کے شہر حافظ آباد سے یہ خط ارسال کیا ہے لوٹس لسنرز کلب کے چیئرمین محمداعظم انصاری نے لکھتے ہیں

 نیا سال 2018 مبارک باد ہو ۔

کافی دیر کے بعد خط ارسال کررہا ہوں  اور پروگرام بزم دوستاں میں شرکت کررہا ہوں امید ہے کہ میرے اس خط کو پروگرام میں شامل کر کے شکریہ ک موقع دیں گے۔

میں آپ کے پروگرام باقاعدگی سے سنتا ہوں جن میں خبریں تبصرے، جام جم، یادوں کے دریچے قابل ذکر ہیں پروگراموں کا معیار بہت اچھا ہے اور ہر پروگرام میں میزبان کا انداز بیاں بھی بہت عمدہ ہے۔

یہ مزید لکھتے ہیں کہ بیت المقدس کے بارے میں ٹرمپ کے حالیہ بیان پر پورا عالم اسلام سراپا احتجاج ہے، ہم امریکی صدر کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے اعلان کی پر زور مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اسلامی ممالک متحدہ رہتے ہوئے قدس شریف کی حفاطت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنے رہیں گے۔

انہوں ریڈیو تہران کی جانب سے انعامی مقابلے کے اعلان کو خوش آیند قرار دیا ہے اور لکھا ہے کہ اس مقابلے میں معیاری انعامات کا انتخاب کیا جائے گا اور انعامات کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے۔

 

ٹیگس