• زاہد علی فاروقی- پاکستان

یہ ایمیل ارسال کیا ہے کہ زاہد علی فاروقی صاحب نے لکھتے ہیں کہ

ریڈیو تہران کی نشریات پابندی کے ساتھ سنتا رہا ہوں نواسے کے توسط سے ایمیل ارسال کررہا ہوں امید ہے پروگرام میں شامل کریں گے ( یہ ایمیل انہوں نے پاکستان کے عام انتخابات سے پہلے ارسال کیا تھا) اس لئے انہوں نے پاکستان میں الیکشن کی سرگرمیوں کا احوال تحریر کیا ہے اور لکھتے ہیں ہر طرف انتخابات کا شور ہے دیکھتے ہیں کہ آخر کار ان انتخابات میں سے کیا نکلتا ہے اور عوام کو کیا ملتا ہے، ہر سیاسی پارٹی وعدے تو بہت کرتی ہے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سب کچھ بھول جاتیں ہیں۔ یہ مزید لکھتے ہیں کہ مجھے خبروں میں ریڈیو تہران کی ترتیب بہت اچھی لگتی ہے کیونکہ ریڈیو تہران اپنی خبروں میں پوری دنیا میں رونما ہونے والے اہم واقعات پر خبریں نشر کرتا ہے ۔

 

ٹیگس

Aug ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
کمنٹس