Aug ۰۴, ۲۰۱۸ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
  • عقیل چغتائی- پاکستان

یہ برقی خط ارسال کیا ہے کہ عقیل چغتائی صاحب نے لکھتے ہیں کہ

ریڈیو تہران سے روزانہ ساڑھے تین گھنٹے کی نشریات پیش کی جاتی ہیں۔ ریڈیو تہران کی اپنی ایک ویب سائٹ ہے۔ جس پر خبریں تبصرے ارو خصوصی مضامین کے علاوہ سامعین کے خطوط، اہم شخصیات اور سیاست دانوں کے انٹرویو کے علاوہ لائیو اور گذشتہ ایام کی نشریات سنی جاسکتی ہے۔ریڈیو تہران کی ایک خاص بات یہ ہے کہ یہ ریڈیو دیگر سامراجی ریڈیو اسٹیشنوں کے برخلاف امریکہ اور صہیونی حکومتوں اور ان کے اتحادیوں کے مقابلے میں مظلوموں کا دفاع کرتا ہے اور مغرب کی شیطانی سازشوں اور امریکہ کی چیرہ دستیوں کو سامنے لانے سے نہیں ججھکتا، بے باکی اور جرات اس ریڈیو کا خاصہ ہے جو دیگر ریڈیو اسٹیشنوں میں ناپید ہے۔ اسلام کی صحیح تصور پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اسلام کے نام پر دہشت گردی کرکے اسلام کو بدنام کرنے والی قوتوں کے خلاف مسلم دنیا کو اتحاد و وحدت کی دعوت دینے میں ریڈیو تہران نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے۔ ریڈیو تہران کے سامعین کی ایک بڑی تعداد پاکستان اور ہندوستان کے مختلف شہروں سے بذریعہ خطوط اس ادارے سے منسلک ہے اور اپنے خطوط کے ذریعے نہ صرف ریڈیو تہران کے اسٹاف کے ساتھ والہانہ لگاؤ کا اظہار کرتی ہےبلکہ اسلامی جمہوریہ ایران کی پالیسیوں کا دفاع کرتی ہے۔ سامعین کے خطوط میں اسلامی انقلاب، بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح اور موجودہ رہبر آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے ساتھ والہانہ لگاؤ کا اظہار کیا جاتا ہے، ریڈیو تہران کے اسٹاف میں پاکستان اور ہندوستان کے کارکنوں کے علاوہ مقامی اسٹاف بھی موجود ہے۔

ٹیگس