Feb ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۶:۵۷ Asia/Tehran
  • انقلاب اسلامی ؛ قومی طاقت ، دفاعی آمادگی اور پائدار سیکورٹی

ایران اسلامی کی سیکورٹی کا دفاع کرنے والے ، اسلامی جمہوری نظام کی طاقت و اقتدار کا ایک اصلی ستون ہیں اور انھوں نے میدان جنگ میں دشمن کے مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کو ایک بار پھر ثابت کرد کھایا ہے وہ خطرات کے مقابلے میں لازمی دفاعی طاقت کے حامل ہیں-

اسلامی جمہوریہ ایران کو مسلط کردہ جنگ کے تجربوں کے ساتھ ہی یہ بھی معلوم ہے کہ اسے اس وقت اپنے اطراف میں براہ راست اور بالواسطہ خطرات کا سامنا ہے- اس بنا پر ایران کے فوجی ڈکٹرائن کا ایک اہم ہدف ، دفاعی طاقت کو مضبوط بنانا ہے-

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس سلسلے میں غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل نوجوانوں اور دانشوروں سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ کی دشمنیوں کی جانب اشارہ فرمایا اور دفاعی طاقت بڑھانے کی ضرورت پرتاکید کی- آپ نے فرمایا کہ دشمن ایران کے ایک موثر، بانفوذ اور روزبروز بڑھتی ہوئی سیاسی، دفاعی اور سائنسی طاقت میں تبدیل ہونے سے پوری طرح سیخ پا اور فکرمند ہے-

ایران کے خلاف آٹھ سال تک جنگ مسلط کرنا، اسے طرح طرح کی دھمکیاں دینا ، علاقے میں اغیار کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی اور خلیج فارس میں ایران کے پڑوسی ممالک کو اربوں ڈالر کے اسلحے فروخت کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ علاقے میں امریکہ کا مقصد ایران کی سیکورٹی کو چینلج کرنا ہے- اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی ، اپنے دفاع میں ایران کی فوجی صلاحیتوں اور علاقے کی سیکورٹی کے تحفظ پر تاکید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمیں اپنےعوام اور ملک کے دفاع کے لئے جس طرح کے بھی ہتھیار کی ضرورت ہوگی اسے بنائیں گے اسے ذخیرہ کریں گے اور ضرورت پڑنے پر اپنے دفاع کے لئے انھیں استعمال کرنے میں ذرہ برابر پس وپیش بھی نہیں کریں گے- 

اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی پالیسی موثر دفاعی طاقت پر مبنی ہے- اس سلسلے میں خلائی ، دفاعی اور فضائی ٹیکنالوجی کے شعبوں میزائلی صنعت اور بحری و بری جنگوں میں موثر قدم اٹھائے گئے ہیں- خاص طور سے زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ایران کے دفاعی پروگرام کی اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی تاخیر و رکاوٹ نہیں ہوگی -

ایران کے وزیردفاع جنرل امیرحاتمی کہتے ہیں کہ تمام میدانوں میں ایران کا دفاعی پروگرام جاری رہے گا تاہم ان میں سب سے اہم فضائیہ کامیدان ہے اور اس تناظر میں عشرہ فجر کے مبارک ایام میں جدیدترین ڈرون طیارے مسلح افواج کے حوالے کئے گئے ہیں-

ایران کے وزیردفاع نے کہا کہ ایک دن ہماری خواہش یہ ہوتی تھی کہ کاش ہم اپنی فوجی کارروائیوں میں کچھ آگے تک دیکھ سکتے لیکن اس وقت ہمارے عزیز جوانوں کو یہ امکان بھی حاصل  ہے کہ ہم طویل مدت تک پرواز کریں ، نگرانی کریں اور ہدف کا پتہ لگا کر کارروائیاں انجام دیں اور یہ ہماری مسلح افواج کے مزید مضبوط ہونے کا باعث ہے-

آج اسلامی جمہوریہ ایران روایتی دفاعی اقدامات میں اعلی ترین سطح کی آمادگی کا حامل ہے اور روایتی دفاعی سازوسامان کے استعمال میں ذرہ برابر بھی پس و پیش نہیں کرے گا-

 

ٹیگس