شام میں دہشتگردوں کے کیمیاوی حملوں کا تسلسل
غوطہ شرقی کے علاقے دوما میں منگل کی رات دہشتگـردوں کے کیمیاوی حملے میں دسیوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں
ابتدائی رپورٹوں میں شام میں دہشتگردوں کے کیمیاوی حملوں کے نتیجے میں پچھتر افراد کے جاں بحق اورکم سے کم سو کے زخمی ہونے کی خبرتھی - روس کی وزارت دفاع نے جمعے کو خبردار کیا تھا کہ جیش الاسلام کے نام سے موسوم دہشتگرد گروہ اور آزاد فوج کیمیکل گیس سے دوما پر حملہ کرنا چاہتی ہے اور دہشتگرد ، بین الاقوامی برادری کے جذبات کو اشتعال دلانا اور شام کی حکومت پر شہریوں کے خلاف حملے کرنے کا الزام لگانا چاہتے ہیں-
شام کے دوما علاقے پر دہشتگـردوں کے کیمیاوی حملے کے بعد دہشتگردوں کے حامی مغربی ذرائع ابلاغ نے دمشق کے خلاف شدید نفسیاتی جنگ شروع کردی ہے- شامی فوج کے خلاف مغربی ذرائع ابلاغ کے پروپیگنڈے دوما کے علاقے کی آزادی کے ساتھ ہی شروع ہوگئے ہیں- اس بنا پر موجودہ ماحول کو خراب کرنے کا مقصد شامی فوجیوں کی پیشقدمی میں رکاوٹ ڈالنا، رائے عامہ کو گمراہ کرنا اور دہشتگردوں کے مقابلے میں شامی فوجیوں کی حالیہ کامیابیوں کو بدنام کرنا ہے- دہشتگردوں نے اب تک شام میں بارہا کیمیاوی ہتھیار استعمال کئے ہیں جبکہ امریکہ ، دمشق کے ذریعے کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی صحیح تحقیقات نہیں ہونے دینا چاہتا- امریکیوں کے اس اقدام کی وجہ یہ ہے کہ اگر تحقیقات ہوگئیں تو ان کا جھوٹ کھل کرسامنے آجائے گا- ابھی کچھ ہی دنوں پہلے امریکی فوج نے ادلب کے خان شیخون علاقے میں کیمیاوی حملے کے بہانے کہ جس کی نسبت حکومت شام کی طرف دی گئی تھی ، الشعیرات فوجی چھاؤنی پر بمباری کی تھی- شام کے صحافتی حلقے شام کے خلاف جعلی دعوے کرنے کا ایک اور مقصد شام میں دہشتگردوں کو مکمل شکست سے بچانے کے لئے ان کی جانب سے مزید کیمیاوی ہتھیار استعمال کرنے کی زمین ہموار کرنا بتاتے ہیں- روزنامہ رای الیوم نے اپنی انٹرنیٹ سائٹ پرعبدالباری عطوان کا ایک مقالہ شائع کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ جو لوگ چند روز پہلے شام کے صدر بشاراسد کے بیانات اور روس کی جانب سے غوطہ شرقی میں شامی فوج کے ہاتھوں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے بے بنیاد الزام کے بہانے سے امریکی حکام کے ناجائز فائدہ اٹھانے کے امکان کے بارے میں روس کے بڑھتے ہوئے انتباہات پر ہنگامہ کھڑا کئے ہوئے تھے اب پوری طرح متوجہ ہوگئے ہوں گے کہ بحران شام خطرناک فوجی رخ اختیارکرگیا ہے اور یہ صورت حال اور تبدیلیاں چند دنوں یا آئندہ چند ہفتوں میں سامنے آجائیں گی- یہ ایسی حالت میں ہے کہ دہشتگرد گروہ کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اور اس کی ذمہ داری شامی فوج پر ڈال کرنئی چال چلنا شروع کر دی ہے- شام کے الاخباریہ ٹی وی چینل نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ بعض باخبرذرائع نے کہا ہے کہ دہشتگرد اور ان کے مغربی حامی شامی حکومت پرکیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کا جھوٹا الزام لگانے کے ساتھ ہی ایک نیا جھوٹ بھی گڑھنے والے ہیں وہ نئے دعوے بھی کریں گے اور کہیں گے کہ شامی فوج ، فاسفر یا ناپالم جیسے غیرروایتی ہتھیار بھی استعمال کررہی ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ مغربی حکومتوں کی جانب سے دہشتگردوں کو کیمیاوی ہتھیار دینے کا سلسلہ جاری رہنے کی رپورٹیں بھی مل رہی ہیں کہ جو دہشتگردوں کو شام میں جرائم تیز کرنے کے لئے ہری جھنڈی شمار ہوتی ہے- اس طرح مغربی حکومتیں شام میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے مسئلے کو سیاسی بنا کر عملی طور پر اس ملک میں کیمیاوی دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں رکاوٹ ڈال رہی ہیں- مغرب کے دیئے ہوئے غیرروایتی اورکیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے ذریعے دہشتگردوں کے جرائم میں آنے والی شدت سے انسانی لحاظ سے بحران شام نے نہایت ہولناک شکل اختیار کرلی ہے-