Apr ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۶ Asia/Tehran
  • اسلام اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اہداف کے حصول کے لیے استقامت پر تاکید

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے پیر کو بعض حکام سے ملاقات میں اسلام اور اسلامی جمہوریہ کے اہداف و مقاصد کے حصول کے لیے حکام کی استقامت و پائیداری پر تاکید فرمائی۔

رہبر انقلاب اسلامی نے مزید فرمایا کہ گناہ ، خیانت اور دنیا پرستی سے پرہیز اور تقوی کہ جو استقامت کا بنیادی عامل اور حکام کے لئے اہم ضروریات میں سے ہے، اللہ سے رابطے کو مستحکم کرنے کی صورت میں ہی ممکن ہے- رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے بیانات کے دوسرے حصے میں ایک بار پھر ملک کے اقتصاد کی بنیاد کی حیثیت سے کام دھندھے کا ماحول تیار کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اس کام کی انجام دہی استقامتی اقتصاد کے شعبے کی ذمہ داری ہے اور یہ ادارہ بھی مسائل کے حل کی راہیں تلاش کررہا ہے تاہم افرادی قوت اور نوجوانوں کے عزم و حوصلے سے کام کو آگے بڑھایا جانا چاہئے- ملت ایران آج تک تمام مسائل و سازشوں کے مقابلے میں پوری سربلندی اور عزت کے ساتھ ڈٹی رہی ہے اور کبھی بھی دشمنوں کی سازشوں سے مرعوب نہیں ہوئی ہے- اسی وجہ سے اسلامی جمہوری نظام کی طاقت و اقتدار کی ایک بنیاد انقلابی اہداف و اقدار کا تحفظ ہے- رہبر انقلاب اسلامی ، اس سلسلے میں بارہا خاص طور سے نظام  کے حکام کو ہدایات دیتے رہے ہیں اور یہ ہدایات دشمنوں کے مکروفریب سے غفلت نہ برتنے، ایران کے عناصرقدرت کی تقویت ، حکام کی کارکردگی کی گہری نگرانی ، استقامتی اقتصاد اور اس کے اصولوں کو سنجیدگی سے لینے جیسے کلیدی اور اہم ہدایات پر مشتمل ہیں-

پابندیاں عائد کرنے والے ممالک کا ایک جانا پہچانا ہتھکنڈہ ، پابندی کا شکار ملکوں کو مدنظر سیاسی رویہ اختیار کرنے پر مجبور کرنے کے لئے اقتصادی پابندیاں عائد کرنا ہے-

امریکن انٹرپرایزز انسٹی ٹیوٹ اے ای آئی نے اس سلسلے میں ایران کا استقامتی اقتصاد اور مستقبل کے لئے کچھ پیغامات کے زیر عنوان اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ ایران کی اقتصادی پالیسی کے لئے استقامتی کلمے کے انتخاب کی بنیاد، اسلامی انقلاب کی ماہیت ہے کہ جو استقامت کے مفھوم پر استوار ہے- 

حقیقت یہ ہے کہ آج اسلامی نظام کے مقابلے میں دشمنوں نے ایک بہت بڑا محاذ قائم کررکھا ہے کہ جس کا مقصد اسلامی جمہوری نظام کو نقصان پہنچانا ہے اور اس مقصد کے لئے وہ سوشل میڈیا، ثقافتی و صحافتی اثرونفوذ سمیت تمام ہتھکنڈوں کو استعمال کرتا ہے-

آیت اللہ العظمی خامنہ ای اس سلسلے میں ملکی سوشل میڈیا کا نیٹ ورک قائم کرنے کے مطالبے کے عوامی مطالبے میں تبدیل ہونے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے فرمایا کہ : حکام کو چاہئے کہ وہ عوام کی ذاتی زندگی کی حدود اور سیکورٹی کا تحفظ کریں اور عوام کی ذاتی سیکورٹی اور حدود میں تانک جھانک شرعی لحاظ سے حرام ہے اور ایسا نہیں ہونا چاہئے-جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا  اسلامی جمہوریہ ، توحید ، شریعت الہی ، عدالت اور آزادی و خومختاری جیسے اہم اہداف و مقاصد کی بنیاد پرقائم ہوئی ہے اور دنیا میں رائج حکومتوں سے مختلف ہے-

دوسرے لفظوں میں ملت ایران ، انقلاب اسلامی کے شروع سے ہی انقلاب اسلامی کے اقدار کے تحفظ کی وجہ سے بہت سی سازشوں اور خطرات کا شکار رہی ہے اس لحاظ سے رہبر انقلاب اسلامی کے یہ بیانات دولحاظ سے اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل ہیں - ایک یہ کہ اس سے یہ پتہ چلتا ہے کہ نظام شروع سے اب تک اپنے اہداف و اقدار پر کاربند ہے اور دوسرے یہ کہ وہ ان آفتوں اور نقصانات سے پرہیز پر تاکید کرتے ہیں جو نظام اور انقلابی اقدار کو درپیش ہیں- ایک اہم نکتہ کہ جس پر رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے بیانات میں بارہا تاکید فرمائی ہے وہ اس مسئلے پر توجہ کی ضرورت ہے کہ ایران سے دشمنیوں کی اصلی وجہ علاقے میں امریکی سازشوں کا ناکام ہونا ہے- لہذا موجودہ حساس حالات میں حکام کی سب سے اہم ذمہ داری اسلام اور اسلامی جمہوری نظام کے اہداف و مقاصد پرڈٹے رہنا ہے-

ٹیگس