Nov ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • ولایت نامی فضائی مشقیں ، دفاعی طاقت کا مظاہرہ

ایرانی فضائیہ کی ولایت نامی فوجی مشقوں کا آغاز ہوچکا ہے - یہ مشقیں ملک کے شمالی، مغربی ، مشرقی اور مرکزی علاقوں میں پانچ ہزار مربع کلومیٹر کے وسیع و عریض رقبے پر ہو رہی ہیں-

اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ڈپٹی کوارڈی نیٹر بریگیڈیئر حبیب اللہ سیاری نے ولایت  نامی فوجی مشقوں کے اہداف و مقاصد کے بارے میں کہا کہ ان مشقوں میں ڈیٹیکٹ اور ٹریک کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم  کو سرگرم رکھنے- دشمن کے نشانے کو تباہ کرنے، الیکٹرانیک وار فیئر آپریشن کی انجام دہی، پائلٹ کے ساتھ اور بغیر پائلٹ کے دشمن کے طیاروں کو نشانہ بنانے، ایئر ڈیفنس گیئر سسٹم  کو فعال بنانے اور اینٹی ریڈی ایشن اور کروز میزائل کو تباہ کرنے جیسے آپریشنز کی مشقیں کی جا رہی ہیں- یہ فوجی مشقیں ، گذشتہ برسوں میں ہونے والی مشقوں سے مختلف ہیں اور ان میں جن میزائلوں ، اسلحوں اور تھیوریکل ٹریننگ کی مشقیں کی جارہی ہیں انھیں جدیدخطرات کے مطابق اپڈیٹ کیا گیا ہے-

 ایران کی دوسری مسلح افواج کے ساتھ ساتھ فضائیہ کے جوانوں پر بھی ملکی فضائی حدود کی سیکورٹی کی ذمہ داری ہے - سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور ایران کی مسلح افواج اس وقت بحری ، بری اور فضائی میدانوں میں جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ معدودے چند طاقتور افواج میں شمار ہوتی ہیں-

واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں ایران کی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں لکھا ہے کہ ایران نے مستقل فضائی اڈے قائم کر کے اور فضائی دفاعی سسٹم تعینات کر کے اپنے فضائی دفاع کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے-

ایئر ڈیفنس ، دفاعی صلاحیتوں میں اہم اثرات کا حامل ہوتا ہے - آج دفاعی صنعت کے ماہرین کی کوششوں سے الیکٹرانیک سگنل اور ریڈیو کلکشن نظام اور دریافت ، شناخت ، ٹریکنگ ، تصادم اور اڑنے والی کوئی بھی دشمن شئی کو تباہ کرنے حاصل شدہ صلاحیت سے  ملکی فضاء پرامن اور محفوظ ہوگئی ہے- 

 سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل امیر علی حاجی زادہ نے  ولایت  نامی فوجی مشقوں کے انعقاد کو ان مشقوں کی وسعت و گہرائی کی علامت قرار دیا اور اس میں ایرانی ساخت کے جدید ترین دفاعی ساز و سامان کے استعمال کو ولایت  فوجی مشقوں کی اہمیت کا سبب قرار دیا- 

اس میں کوئی شک نہیں کہ جہاں بھی خطرات موجود ہوں گے وہاں ایرانی سرحدوں کے محافظین کسی طرح کی معمولی غفلت و سستی کے بغیر مناسب دفاعی منصوبوں پر عمل کریں گے اور ایران کا فضائی دفاعی نظام پوری ہوشیاری سے زمین ، سمندر اور فضا میں دشمن پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے- 

ٹیگس