Nov ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
  • صیہونی مراکز پر بمباری ، اسرائیل کے جنگی اقدامات کا منھ توڑ جواب

فلسطینی استقامت نے صیہونی حملوں و جارحیتوں کے جواب میں پیر اور منگل کی صبح یہودی کالونیوں اور اسرائیلی فوجی اڈوں پر پچاس سے زیادہ میزائل فائر کئے

بعض موصولہ رپورٹوں کے مطابق فلسطینی استقامت اب تک صیہونی کالونیوں پر چار سو سے زیادہ میزائل فائر کرچکی ہے - فلسطینی استقامت نے غزہ پٹی پر صیہونیوں کے گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران  ہونے والے جرائم کے جواب میں صیہونیوں کے ٹھکانوں اور یہودی کالونیوں کو نشانہ بنایا ہے -

پورے مقبوضہ فلسطین میں خطرے کے الارم بجا دیئے گئے ہیں اور استقامتی فورسس کے حملوں سے صیہونی بری طرح وحشت زدہ ہوگئے ہیں- فلسطینی استقامتی گروہوں نے اس سے پہلے کہا تھا کہ فلسطینی استقامت، حملے کے جواب میں حملے کے اصول کے تناظر میں صیہونی دشمن کے جارحانہ اقدامات کا جواب دینے کی پابند ہے- فلسطین کے حالات اس بات کے عکاس ہیں کہ استقامت کا محور دفاعی مرحلے سے آگے بڑھ کر صیہونی اہداف کے خلاف نئی اور موثر کارروائیوں کے مرحلے میں داخل ہوچکا ہے - اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنائے جانے سے صیہونیوں کے یکطرفہ حملوں کی جگہ خوف وحشت کے توازن نے لے لی ہے- یہ ایسی حالت میں ہے کہ بیت المقدس اور فلسطینیوں کے حقوق کی مکمل پامالی کے لئے ٹرمپ کی سینچری ڈیل کے تناظر میں امریکہ اور صیہونی حکومت کی سازشوں کے جواب میں فلسطینی عوام کی تحریک انتفاضہ نئے مرحلے میں پہنچ گئی ہے- مقبوضہ فلسطین میں صیہونی مراکز پر فلسطینی استقامت کی جانب سے سیکڑوں میزائلوں اور راکٹوں کی فائرنگ ، غاصب صیہونی حکومت کو فلسطینیوں کے منھ توڑ جواب اور استقامت کی طاقت کے مظاہرے کی حیثیت رکھتی ہے- آگ کے جواب میں آگ ایک ایسا جواب ہے کہ جو فلسطینی استقامتی گروہوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کے مقابلے میں مسلح استقامت کے قالب میں اپنا ایجنڈہ بنا رکھا ہے-صیہونی حکومت ، فلسطینی عوام اور مجموعی طورپر شام سمیت علاقے میں استقامتی محاذ  کے مقابلے میں اپنی بڑھتی ہوئی ناکامی پر ردعمل میں غزہ میں طاقت کا مظاہرہ کر کے اور مجموعی طور پر  فلسطینیوں کے خلاف جرائم  تیز کر کے اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کررہی ہے- صیہونی حکومت کے اس جارحانہ رویے کے جواب میں ہی  فلسطینی عوام کا یہ استقامتی ردعمل ، انتباہ اور منھ توڑ جواب سامنے آیا ہے- فلسطین کے حالات سے پتہ چلتا ہے کہ ملت فلسطین کے اہداف اور حقوق کو حاشیے پر ڈالنے اور ناپائدا غاصب صیہونی حکومت  کو محفوظ بنانے کے لئے صیہونی حکومت ، سعودی حکومت اور امریکہ کے درمیان سہ فریقی تعاون نے سازباز کی ناکامی اور اس کے سراب ہونے کو پہلے سے  زیادہ عیاں کردیا ہے - اس موضوع سے پتہ چلتا ہے کہ وہ اسی طرح کے اقدامات سے علاقے خاص طور سے ملت فلسطین کے خلاف اپنے جرائم میں شدت لانے کی کوشش کررہے ہیں- امریکی صدر ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے ساتھ ہی ساز باز کے محور اور  سعودی حکومت و بعض دیگر عرب حکام  نے نئی زبان و روش سے ، صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو اپنے ایجنڈے میں قرار دے لیا ہے  لیکن فلسطینی استقامت پورے عزم و بہادری سے مزید وسیع رخ اختیار کر لیا ہے اور علاقے میں ان کے تخمینوں اور توازن کو بگاڑ دیا ہے- درحقیقت فلسطینیوں کا اقدام مختلف طریقوں سےغاصب صیہونیوں کے مقابلے میں استقامت جاری رکھنے  پر ایک تاکید ہےاور واپسی مارچ نے بھی داخلی لحاظ سے بھی فلسطینی عوام کے مقابلے میں صیہونی حکومت کی ناکامیوں میں اضافہ کر دیا ہے- اسرائیلی جرائم اور جارحیتوں کے جواب میں فلسطینی استقامت کے میزائلی حملوں کے ساتھ ہی فلسطینیوں کا واپسی مارچ ،  شہری استقامت سے لر کر مسلح مزاحمت تک  فلسطینی عوام کی استقامت کی مختلف صلاحیتوں کے مقابلے میں صیہونیوں کی حیرانگی پر منتج ہوا ہے-

ٹیگس