بارگاہ ہدایت آج سوگوار ہے! ۔ تصاویر
دسویں امام حضرت علی نقی علیہ السلام اور آپ کے فرزند امام حسن عسکری علیہ السلام کا روضہ انور سامرا میں ہے۔آجکل اس مقدس بارگاہ کی تعمیر نو کا کام زوروں پر ہے۔روضے کی نئی ضریح مبارک بھی حرم اہلبیت کہلانے والے ایران کے مقدس شہر قم میں تیار ہو کر سامرا بھیجی جا چکی ہے اور آجکل اسکو لگانے کا کام جاری ہے۔امید ہے کہ ۱۵ شعبان تک یہ کام مکمل ہو جائے گا۔ان دنوں سوگواروں اور عزاداروں کا خاصا ہجوم سامرا میں ںظر آرہا ہے۔
فرزند رسول شیعوں کے دسویں راہنما امام ابوالحسن علی نقی الہادی (علیہ السلام) ١٥ ذی الحجہ ٢١٢ ہجری کو مدینہ کے نزدیک ""صریا"" نامی جگہ پر پیدا ہویے (١) آپ کے والد نویں راہنما امام محمد تقی (علیہ السلام) ہیں اور آپ کی والدہ گرامی سمانہ ہیں ، آپ بہت ہی با تقوی اور با فضیلت خاتون تھیں (٢) ۔
دسویں امام کے مشہور ترین القاب نقی اور ہادی ہیں اور آپ کو ""ابوالحسن ثالث "" بھی کہا جاتا ہے (٣) ۔
امام ہادی (علیہ السلام) اپنے والد محترم کی شہادت کے بعد ٢٢٠ ہجری میں امامت پر بیٹھے اور اس وقت آپ کی عمر آٹھ سال تھی ، آپ کی امامت کی مدت ٣٣ سال ہے اور آپ کی عمر اکتالیس سال اور چند ماہ تھی ، ٢٥٤ ہجری کو شہر سامرا میں آپ کی شہادت ہویی ۔
امام ہادی (علیہ السلام) کی امامت کے دوران چند خلفاء عباسی گزرے ہیں جو زمانہ کے اعتبار سے مندرجہ ذیل ہیں :
١۔ معتصم ، مامون کا بھایی (٢١٧ تا ٢٢٧ ھ) ۔
٢۔ واثق ، معتصم کا بیٹا (٢٢٧ تا ٢٣٢ ھ) ۔
٣۔ متوکل ، واثق کا بھایی (٢٣٢ تا ٢٤٨ھ) ۔
٤۔ منتصر ،متوکل کا بیٹا (٦ ماہ ) ۔
٥۔ مستعین ، منتصر کا چچا زاد بھایی (٢٤٨ تا ٢٥٢ ھ) ۔
٦۔ معتز ، متوکل کا دوسرا بھایی (٢٥٢ تا ٢٥٥ ھ) ۔
امام ہادی کو آخری خلیفہ کے زمانہ میں زہر سے شہید کیا گیا اور ان کو اپنے گھر میں دفن کیا گیا (٤) ۔
حوالہ جات:
(1) طبرسى، أَعلام الورى، الطبعه الثالثه، دارالكتب الاسلاميه، ص 355 - شيخ مفيد، الارشاد، قم، مكتبه بصيرتى، ص 327.
(2) طبرسى، أَعلام الورى، الطبعه الثالثه، دارالكتب الاسلاميه، ص 355 - شيخ مفيد، الارشاد، قم، مكتبه بصيرتى، ص 327.٣۔
(3) طبرسى، أَعلام الورى، ص 355.شیعہ راویوں کی اصطلاح میں ابوالحسن اول سے امام موسی بن جعفر (علیہ السلام) اور ابوالحسن ثانی سے آٹھویں امام علی رضا (علیہ السلام) مراد ہیں ۔
(4) سيره پيشوايان، مهدي پيشوائي، ص 567.