Mar ۰۱, ۲۰۲۲ ۰۷:۵۲
۲۷ رجب کا روز دین اسلام کے عظیم ایام میں شمار ہوتا ہے اور یہ ایک عظیم عید کا دن ہے، وہی دن کہ جب اللہ کا آخری نبی مبعوث برسالت ہوا اور خدائے سبحان نے مرسل اعظم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بشریت کی ہدایت کے لئے اپنی آخری شریعت عطا فرمائی۔ اس دن روزہ رکھنے کی بہت فضیلت ہے۔