یوم ولادت حضر فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا
تہران کے آزادی اسکوائر پر شاندار ویڈیو میپنگ
Dec ۱۳, ۲۰۲۵ ۰۸:۵۴ Asia/Tehran
بدھ کی شام حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شب ولادت باسعادت کے موقع پر جسے ایران میں خواتین اور ماؤں کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، تہران کے آزادی اسکوائر پر وزارت ثقافت اور رود کی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی تاکہ ماؤں اور خواتین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے۔ اس موقع پر ماؤں کے بارے میں ایران کے مایہ ناز آرٹسٹسٹ محمود فرشچیان کے فن پاروں کی نمائش کی گئی جبکہ ماؤں کے بارے میں معروف ایرانی شاعرہ پروین اعتصامی لکھی ہوئی نظمیں اور گیت بھی گائے گئے۔