Feb ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • ایرانی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کی اجازت مل گئی: امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئینگ

امریکا کی طیارہ ساز کمپنی بوئینگ نے کہا ہے کہ اس کو اپنے مسافر طیارے فروخت کرنے کے لئے ایرانی کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات کی اجازت مل گئی ہے۔

بوئینگ کمپنی نے اعلان کیاہے کہ ہمیں امریکی حکومت نے اس بات کی اجازت دے دی ہے کہ ایران کی ہوائی کمپنیوں کی ضرورتوں کا جائزہ لینے کے لئے ایرانی کمپنیوں سے بات چیت شروع کردیں -

بوئینگ کو امریکی حکومت سے یہ اجازت جمعرات کو ملی ہے تاکہ وہ اپنی حریف فرانس کی ایئربس کمپنی سے پیچھے نہ رہ جائے -

واضح رہےکہ فرانس کی طیارہ ساز کمپنی ایئربس نے پچھلے مہینے ایران کو ایک سو اٹھارہ مسافر طیارے فروخت کرنے کا سودا کیا تھا -

امریکی کمپنی بوئینگ کے اس تازہ اعلان پر امریکی وزارت خزانہ نے کچھ بھی تبصرہ کرنے سے انکارکیاہے-

بوئینگ کا کہنا ہے کہ ہماری حریف کمپنی ایئربس اس وقت ایرانی منڈیوں میں منافع حاصل کرنے میں سبقت لے جانے کی کوشش کررہی ہے -

اس درمیان کینیڈا نے بھی ابھی حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنی طیارہ سازکمپنی کو ایرانی منڈیوں تک پہنچنے کی اجازت دے دی ہے -

ٹیگس