ایران ایک اقتصادی بلاک ہے: تجارت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ٹی او
تجارت کی عالمی تنظیم نے ایران کو ایک اقتصادی بلاک قرار دیتے ہوئے اس کے ساتھ تعاون کے لئے اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
تجارت کی عالمی تنطیم ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل روبرٹوازودو نے جمعرات کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران ایک اقتصادی بلاک ہے جو اس وقت تنظیم کا ممبر نہیں بنا ہے -
انہوں نے کہا کہ ہماری تنظیم ڈبلیو ٹی او، ایران کے ساتھ تعاون کرنے کی خواہشمند ہے تاہم اس کا دار و مدار ایران کی طرف سے آنے والی تجویز پر ہے -
ان کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران نے ڈبلیو ٹی او کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بحال کرنے کے لئے پہلے قدم کے طور پر اس تنظیم میں شمولیت کے لئے اپنی آمادگی کا اعلان کیا تھا -
ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل نے کہاکہ ابھی ہم ابتدائی مراحل میں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایران اور ڈبلیو ٹی او کے درمیان تعاون کے آغاز کا عمل تیزی کے ساتھ انجام پائے گا -
ڈبلیو ٹی او کا ہیڈ کوارٹر جنیوا میں ہے، یہ تنظیم تجارت کے عالمی قوانین کو وضع اور رکن ملکوں کے درمیان اختلافات کو حل کرنے میں مدد دیتی ہے -