Apr ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۸:۱۹ Asia/Tehran
  • ایرانی بینکوں کے ساتھ غیر ملکی بینکوں نے کام شروع کر دیا

ایران کے بینکوں کے ساتھ غیر ملکی بینکوں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے

ایران کے ملی بینک کے منیجینگ ڈائریکٹر عبدالناصر ہمتی نے کہا ہے کہ اس وقت سوئیفٹ کی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں اور غیرملکی بینکوں نے ایرانی بینکوں کےساتھ کام شروع کر دیا ہے- انہوں نے ایٹمی معاہدے کے بعد رونما ہونے والے مثبت حالات و واقعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے مختلف میدانوں خاص طور پر بینکینگ کے میدان میں مثبت اور امید افزا حالات اور واقعات رونما ہوئے ہیں -

ایران کے ملی بینک کے سربراہ نے کہا کہ زر مبادلہ اور بین الاقوامی سطح کی سرگرمیوں کے میدان میں ایران کے ملی بینک کی کارکردگی میں رواں سال میں اضافہ ہوگا- اس درمیان ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف نے جو عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے امریکا گئے ہوئے ہیں امریکی حکومت سے کہا ہے کہ وہ ایرانی بینکوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے یورپی بینکوں کے ابہامات دور کرنے کی خاطر اپنی ذمہ داریوں پر زیادہ سے زیادہ عمل کرے-

ٹیگس