ایران کے خام تیل کی پیداوار میں اضافہ
Apr ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۹:۵۱ Asia/Tehran
ایران نے خام تیل کی پیداوار میں بتدریج اضافہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق ایران نے خام تیل کی پیداوار میں یکم اپریل سے اضافہ شروع کردیا ہے اور اب یہ پیداوار تقریبا سترہ لاکھ پچاس ہزار بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے۔
ایران تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی تنطیم اوپیک کا دوسرا بڑا تیل پیدا کرنے والا رکن ملک شمار ہوتا ہے۔ ایران پابندیوں کے خاتمے کے بعد عالمی منڈی میں اپنا کوٹہ بحال اور پہلے والی مقدار میں تیل فروخت کرنا چاہتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق تیل کی موجودہ پیداوار برقرار رکھنے کی صورت میں ایرانی تیل کی برآمدات میں بھی گزشتہ ماہ کے مقابلے میں اضافہ ہوجائے گا۔ مارچ کے مہینے میں ایرانی تیل کی اوسط یومیہ برآمدات تقربیا سولہ لاکھ بیرل یومیہ بتائی جاتی ہے۔