Apr ۲۳, ۲۰۱۶ ۲۰:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران میں آم کی فصل تیار، آم توڑنے کا آغاز

ایران کے صوبے ہرمزگان میں آم توڑنے کا کام شروع کر دیا گیا۔

صوبہ ہرمزگان کے محکمہ زراعت کے ایک عہدیدار کے مطابق تین ہزار ہیکٹر پر پھیلے ہوئے باغات سے اس سال تئیس ہزار ٹن آم کی فصل حاصل ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مقدار گزشتہ سال کے مقابلے میں دس ہزار ٹن زیادہ ہے۔

مذکورہ عہدیدار کے مطابق آم کے باغات میں اضافے اور بہتر آب و ہوا کے باعث اس سال آم کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میناب شہر پندرہ ہزار چھے سو پچاس ٹن جبکہ رودان پانچ ہزار سات سو ٹن آموں کے ساتھ صوبے میں آم کی پیداوار کے لحاظ سے سرفہرست ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آم کی مقامی قسموں میں سبزآم، چارک، کلک سرخ، مشک، عروس اور ھلیلی شامل ہیں جبکہ اس علاقے میں لنگڑا، سندھڑی اور الفانسو بھی بڑی مقدار میں پیدا ہوتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے صوبے ہرمزگان میں آم کے علاوہ چیکو، امرود اور بیر بھی وافر مقدار میں پیدا ہوتے ہیں۔

ٹیگس