May ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۷:۰۶ Asia/Tehran
  • ایران کے بینک ملی کی لندن برانچ نے کام شروع کر دیا

ایران کے بینک ملی کی لندن برانچ نے اپنے کام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

بینک ملی کی لندن کے مینیجنگ ڈائریکٹر غلام حسین اصغرزادہ زعفرانی نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ، برطانیہ کی بینکاری اتھارٹی نے ملی بینک کے بزنس پلان کے مطابق اس کی یورپ میں سرگرمیوں کی توثیق کر دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بینک ملی کی لندن برانچ ، سوئفٹ سسٹم سے متصل ہوگئی ہے اور مختلف پارٹیوں کی تجارتی اسناد توثیق کے علاوہ دیگر معاملات کی انجام دہی کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینک ملی لندن برانچ بہت جلد اپنی سرگرمیوں کا دائرہ مزید بڑھائے گی اور اس کے لیے لازمی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے بینک ملی کی لندن برانچ، بیرون ملک ایک بااختیار برانچ کے طور پر کام کرتی ہے۔

ٹیگس