ایران کے تیل کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ
ایران کے تیل کی پیداوار بڑھ کر تین ملین آٹھ لاکھ بیرل یومیہ ہوگئی ہے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل بیژن نامدارزنگنہ نے منگل کے روز پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس سے اپنے خطاب کے دوران اپنے محکمے کی کار کردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ رواں سال کے مئی اور جون کے مہینے میں تیل کی یومیہ پیداوار تین ملین آٹھ لاکھ بیرل سے زیادہ ہو گئی ہے۔
انہوں نے پارلمینٹ کو بتایا کہ اس دوران ایران کے خام تیل کی برآمدات بھی دوگنی کردی گئی ہے، بیژن نامدار زنگنہ کا کہنا تھا کہ سنہ دوہزار تیرہ کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران تیل کی برامدات دوملین سات لاکھ بیرل سے زیادہ نہیں تھی، انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے جنوری کے مہینے سے تیل کی پیداوار دوگنی ہوکر دو ملین سے زیادہ ہوگئی ہے۔
بیژن نامدار زنگنہ نے سنہ دوہزار تیرہ میں مایع گیس کی پیداوار کو تین لاکھ اسی ہزار بیرل بتایا جو رواں سال کے دوران چھ سو ملین بیرل یومیہ تک پہنچ گئی ہے، ایران کے وزیر پٹرولیم کا کہنا تھا کہ تیل کی عالمی منڈی میں ایران مناسب وقت پر داخل ہوا ہے اور عالمی منڈی میں ایران کے پھر سے شامل ہونے اور تیل کی قیمتوں میں گراوٹ کے حوالے سے جن خدشات کا اظہار کیا جارہا تھا، ان کے برخلاف تیل کی قیمتوں میں توقع کے مطابق اضافے کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے۔