ایران ایئر اور بوئنگ کے درمیان طیاروں کی فروخت کا سمجھوتہ طے پاگیا
Jun ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۹:۰۷ Asia/Tehran
ایران کی قومی ایئر لائن ھما اور امریکہ کی بوئینگ کمپنی نے نئے طیاروں کی فروخت کے سمجھوتے پر دستخط کردیئے ہیں۔
ایران ایئر ھما اور بوئینگ کے درمیان اس سمجھوتے پر دستخط، ایران اور امریکہ کی حکومتوں کی جانب سے لازمی اجازت نامے جاری کیے جانے کے بعد کیے گئے۔ اس سمجھوتے کے تحت جدید ترین بوئینگ 737 اور بوئینگ 777 قسم کے 900 300ER طیارے، ملکیت کی شرائط پر ایران ایئر کو فراہم کیے جائیں گے۔
ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان جامع ایٹمی معاہدے کے بعد سے دنیا کی بڑی طیارہ ساز کمپنیاں ایران کی ایوی ایشن منڈی میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
ایران کی وزارت ٹرانسپورٹ بھی ملک کے ہوائی بیڑے کی تعمیر نو کے لیے پوری تندھی کے ساتھ کام کررہی ہے۔