ایٹمی معاہدے کی بنیاد پر ایران کو بوئنگ طیاروں کی فروخت
Jun ۲۳, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۲ Asia/Tehran
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کو مسافر بردار طیارے فروخت کرنے سے متعلق بوئنگ کمپنی کا فیصلہ، تہران کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر عمل کئے جانے کا براہ راست نتیجہ ہے۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ترجمان جاش ارنسٹ نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بوئنگ کمپنی کی جانب سے ایران کو مسافر بردار طیارے فروخت کرنے کی آمادگی اور اس سلسلے میں سمجھوتہ، تہران کے ساتھ طے پانے والے ایٹمی معاہدے کا ایک نتیجہ ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ بوئنگ مسافر بردار طیاروں کی خرید و فروخت کا فیصلہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ ایران، عالمی برادری کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔