Dec ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران کی ايئر ڈیفنس کی بڑھتی طاقت سے دشمن پریشان! ملک کے ایئر ڈیفنس کی صلاحیت کو بڑھانے میں بہت بڑے اور قابل ذکر اقدامات: جنرل موسوی

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ملک کے خاتم الانبیاء (ص) ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ ایران کے ایئر ڈیفنس کی صلاحیت کو روز بہ روز، مسلسل اور دائمی طور پر بڑھانا ملک کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔

سحرنیوز/ایران: تفصیلات کے مطابق، ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی نے ملک کے خاتم الانبیاء (ص) مشترکہ ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور مختلف شعبوں میں کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس موقع پر ایران کے ایئر ڈیفنس کی صلاحیت کو بڑھانے کی کوششوں کا ذکر کیا اور کہا آج موقع ملا کہ ہم ایئر ڈیفنس میں اپنے ساتھیوں کے درمیان موجود ہوں اور ملک کے ایئر ڈیفنس کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا جائزہ لیں۔

میجر جنرل موسوی نے ملک کے ایئر ڈیفنس کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ایئر ڈیفنس کی صلاحیت کو روز بہ روز، مسلسل اور دائمی طور پر بڑھانا ملک کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایئر ڈیفنس میں ہمارے ساتھیوں نے سچ مچ میں ایثار، قربانی اور دانش، تخصص، اور بلند عزم کو بروئے کار لاتے ہوئے، پچھلے چند مہینوں میں ملک کے ایئر ڈیفنس کی صلاحیت کو بڑھانے میں بہت بڑے اور قابل ذکر اقدامات کیے ہیں جو قابل قدر ہیں۔

مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے مزید کہا کہ ملک کے ایئر ڈیفنس میں کیے گئے اقدامات پر اعتماد کرتے ہوئے، یہ کہنا چاہیے کہ ایئر ڈیفنس کی صلاحیت میں اضافہ کا عمل بخوبی جاری ہے، اور یہ ایئر ڈیفنس کے مجموعے میں ہمارے ساتھیوں کی شب و روز کی محنت اور بلا تعطل کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے ہیڈ کوارٹرز کے ذمہ داران، کارکنان اور جنگجوؤں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ تمام پیشرفت سائنسدانوں، محققین، کمانڈروں، دفاعی صنعتوں، اور فوج اور سپاہ کے خود کفالت کے مراکز کے ہم آہنگ، شب و روز کی زحمتوں کا نتیجہ ہیں۔ ہم ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز اپنے مستقبل کے راستے میں کامیاب رہے گا اور مقررہ اہداف کو حاصل کرتے ہوئے اپنی تفویض کردہ ذمہ داریوں میں کامیاب کارکردگی دکھائے گا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

میجر جنرل موسوی نے اپنی گفتگو کے ایک اور حصے میں نشاندہی کی کہ فوج اور سپاہ کی ایئر ڈیفنس فورسز طاقتور، قابل اعتماد اور قیمتی بازو ہیں جو جدید حکمت عملیوں اور اہداف کو آگے بڑھانے میں ایئر ڈیفنس ہیڈ کوارٹرز کی مدد کر سکتے ہیں اور صلاحیتوں کو بڑھانے، جدید نظاموں کو بروئے کار لانے، اور متعہد، بہادر، اور کارآمد انسانی قوت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، تاکہ دیگر فعال قوتوں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے خطرات کا کامیابی سے مقابلہ کیا جا سکے۔

ٹیگس