Jun ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۱ Asia/Tehran
  • قومی پیداوار بڑھانے پر صدر مملکت کی تاکید

ایران کے صدر نے قومی پیداوار کو مزید فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی پیداوار اور روزگار میں اضافہ ہونے سے ایران کی معاشی توانائی میں بھی اضافہ ہو گا اور ملکی عزت و وقار بڑھے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ہفتے کو تہران میں اقتصادی ماہرین کی ایک افطار پارٹی میں کہا کہ ملک کے اقتصادی میدان میں سرگرم تمام ماہرین اور افرادی قوت کو چاہئے کہ متحد ہو کر حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون اور قومی پیداوار اور روزگار میں اضافہ کریں۔

صدر مملکت نے کہا کہ حکومت، روزگار کے قیام اور معیشت کو پررونق بنانے میں ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے غیر پیٹرولیم برآمدات بڑھائے جانے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں کام کاج اور روزگار کے مواقع کی صورت حال کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے گذشتہ تین برسوں کے دوران افراط زر کی شرح میں کمی لائے جانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ افراط زر کی شرح، دس فیصد سے بھی کم ہونے سے سرمایہ کاروں کی تشویش دور ہوگی۔

ٹیگس