ایران عالمی اسٹاک ایکسچنیج فیڈریشن ڈبلیو ایف ای میں شامل
اسلامی جمہوریہ ایران عالمی اسٹاک ایکسچنیج فیڈریشن ڈبلیو ایف ای کا رکن بن گیا ہے۔
ایران آف ایکسچینج کمپنی "ایران فرا بورس" کے مینیجنگ ڈائریکٹر امیر ھامونی نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈبلیو ایف ای کے ارکان کے ساتھ ایران کے مشترکہ تعاون کا امکان فراہم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایف ای میں ایران کی رکنیت کے نتیجے میں ، ایران اسٹاک ایکسچینج کے ارکان دنیا کی معتبر اسٹاک مارکیٹوں کے تجربات اور معلومات سے استفاد کرسکیں گے۔
امیر ھامونی نے بتایا کہ انٹرنیشنل سیکورٹیز اینڈایکسچینج آرگنائزیشن میں ایران کی رکینیت کے بعد ڈبلیو ایف ای میں ایران کی رکنیت کی درخواست دائر کی گئی تھی اور گزشتہ ماہ کی بائیس تاریخ کو اسے منظوری دے دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایران ڈبلیو ایف ای میں مستقل رکنیت کی کوشش کر رہا ہے اور ہمیں امید ہے کہ اکتوبر دوہزار سولہ میں ہونے والے اجلاس کے دوران ایران ڈبلیو ایف ای کا مستقل رکن بن جائے گا۔
ورلڈ فیڈریشن آف ایکسیچ ایک عالمی ادارہ ہے جس کا مقصد دنیا کے مختلف ملکوں میں اسٹاک مارکیٹوں اور حصص بازاروں کو ریگولیٹ کرنا اور ان کے درمیان رابطوں کی سہولت فراہم کرنا ہے۔