ریاضی کے عالمی اولمپیاڈ میں ایرانی ٹیم کی برتری
Jul ۱۶, ۲۰۱۶ ۲۰:۵۱ Asia/Tehran
ایران کی اسکول ٹیم نے ریاضی کے عالمی مقابلوں میں چاندی اور کانسی کے تین تین تمغے حاصل کیے ہیں۔
ہانگ کانگ میں ہونے والے ریاضی کے ستاون ویں عالمی اولمپیاڈ میں دنیا کے ایک سو گیارہ ممالک کی اسکول ٹیمیں شریک تھیں۔
ایران کی اسکول ٹیم کے محمد رضا امینیان، امین رخشا اور امیر مجتبی صبور نے چاندی جبکہ فربد اکباتانی ، مہبد مجید اور علی رضا ہدیہ لو نے کانسی کے تمغے حاصل کیے۔
ریاضی کے ستاون ویں عالمی اولمپیاڈ میں چین، امریکہ اور تائیوان کی اسکول ٹیمیں بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔