ایران کی غیرپیٹرولیم برآمدات دو سو ارب ڈالر
ایران نے اپنی غیرپیٹرولیم برآمدات کو دو سو ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے کے لیے منصوبہ بندی کی ہے۔
ایران کی توانائی اور صنعتوں کی برآمدات کی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حمید رضا صالحی نے ارنا سے بات چیت میں ایران کی برآمدات میں اضافے کے لیے ہم آہنگ اورموثراقدام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کی مدد وحمایت سے دو ہزار پچیس تک غیرپیٹرولیم برآمدات کو دو سو ارب ڈالر سالانہ تک لے جانا ممکن ہے۔
انھوں نے بیس سالہ وژن اوردو ہزار پچیس تک غیرپٹرولیم برآمدات کے دو سو ارب ڈالر سالانہ کے ہدف کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور قانون سازاداروں کے مناسب اقدامات اوربرآمدی شعبے اوراداروں کو مضبوط بنا کراس مقصد کو حاصل کیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ رواں سال کے اختتام تک غیرپیٹرولیم برآمدات کا ہدف پچاس ارب ڈالر مقرر کیا گیا ہے۔
حمید رضا صالحی نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ایٹمی معاہدے کے بعد پیدا ہونے والی مثبت فضا کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ جب مختلف ملکوں کے ساتھ سیاسی تعلقات بہتر ہوئے ہیں، امید ظاہر کی کہ بینکنگ کی مشکلات کم ہوں گی خاص طور پر ایران سے باہر رقم کے لین دین میں آسانی پیدا ہو گی۔