Jul ۲۵, ۲۰۱۶ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
  • ایران اور غیر ملکی بینکوں کے لین دین میں تیزی آئی ہے: ولی اللہ سیف

ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ نے دنیا کے مختلف بینکوں میں ایرانی تاجروں کے لیے ہزاروں ایل سی کھولے جانے کا اعلان کیا ہے۔

ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ ولی اللہ سیف نے کہا ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے آغاز سے اب تک دنیا کے مختلف بینکوں نے ایرانی تاجروں کے لیے پانچ ہزار آٹھ سو سے زائد ایل سی جاری کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس مدت کے دوران دنیا کے مختلف بینکوں کے ساتھ ایران کے چار سو بہتّر بینکاری رابطے انجام پائے ہیں جو قابل توجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران کی معیشت میں استحکام پیدا ہوگیا ہے اور ہم تیزی کے ساتھ عالمی منڈی میں اپنا کردار ادا کرنے کی جانب قدم بڑھا رہے ہیں۔ ایران کے سینٹرل بینک کے سربراہ نے کہا کہ  یورپ کے بڑے بینکوں نے بھی ایران کے ساتھ بینکاری لین دین کا آغاز کردیا ہے۔

ولی اللہ سیف نے کہا کہ اعداد وشمار سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ جامع ایٹمی معاہدے کے بعد ایرانی تجارت کے فروغ کے لیے ماحول سازگار ہوگیا ہے اورآئندہ آنے والے دنوں میں اس کے اثرات مارکیٹ میں پوری طرح دکھائی دیں گے۔

ٹیگس