Jul ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۰ Asia/Tehran
  • ایران اور انڈونیشیا کے درمیان اقتصادی تعلقات میں فروغ پر تاکید

ایران کے نائب وزیر خارجہ ابراہیم رحیم پور نے انڈونشیا کے ساتھ اقتصادی تعاون کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی راہوں کا جائزہ لیا -

ایران کے نائب وزیرخارجہ ابراہیم رحیم پور نے اپنے دورہ انڈونیشیا کے موقع پرجاکارتا میں انڈونیشیا کے نائب وزیراقتصاد بابی ہمزار رافینوس سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعلقات میں فروغ کی راہوں کا جائزہ لیا اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت پرتاکید کی-

رحیم پور نے ایران اورانڈونیشیا کے درمیان براہ راست بینک کاری نظام کے قیام کو تعلقات کے فروغ میں موثر قراردیا اورامید ظاہر کی کہ بینک کاری کے شعبے میں انڈونیشیا کی فعال شخصیات کے ایران کےدورے سے بینک کاری اور مالیاتی نظام کے قیام کے لئے مذاکرات میں تیزی آئے گی-

اس ملاقات میں ایران کے نائب وزیر خارجہ اور انڈونیشیا کے نائب وزیراقتصادیات نے رواں سال میں بارہویں اقتصادی کمیشن کے اجلاس کے انعقاد اور بینک کاری کو مضبوط بنانے پرتاکید کی-

ٹیگس