Jul ۳۱, ۲۰۱۶ ۲۰:۰۳ Asia/Tehran
  • جنوبی ایران کی بندرگاہ خارگ کی سرگرمیوں میں اضافہ

فرانس، اسپین، یونان، پولینڈ، اٹلی اور جنوبی کوریا کے تیل بردار بحری جہاز، جنوبی ایران کی بندرگاہ خارگ سے تیل بھرنے کے بعد اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔

 ایران کے جنوبی صوبے بوشہر کے ڈائریکٹر جنرل پورٹ اینڈ  شپنگ، محمد مہدی پنچاری نے کہا ہے کہ جامع ایکشن پلان پرعمل درآمد کے بعد سے مختلف ملکوں کے پرچم والے تیل بردار بحری جہاز، خارگ کی بندر گاہ سے تیل بھرنے کے بعد اپنی منازل کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خارگ کی بندرگاہ کو ایران کی برآمدات کے حوالے سے خاص اہمیت حاصل ہے اور ایران کے خام تیل کا بیشتر حصہ، اسی اہم اور اسٹریٹیجک بندرگاہ سے باہر بھیجا جاتا ہے۔

بوشہر کے ڈائریکٹرجنرل پورٹ اینڈ شپنگ نے کہا ہے کہ پچھلے چار ماہ کے دوران خارگ  کی بندرگاہ سے کی جانے والی برآمدات کے حجم میں ساٹھ فی صد اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی مدت کے دوران ایک ہزار ٹن وزنی نو سو پچیس بحری جہاز خارگ کی بندر گاہ پر لنگرانداز ہوئے ہیں۔

 

ٹیگس