ایران سے ہندوستان کے لئے تیل کی برآمدات بڑھ کر چار لاکھ اکسٹھ ہزاربیرل روزانہ
Aug ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
نئی دہلی میں باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران سے ہندوستان کی تیل برآمدات جولائی میں اکیس فیصد بڑھ گئی ہے -
رپورٹ کے مطابق تیل بردار جہازوں کے تخمینوں سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی سن دو ہزار پندرہ میں ہندوستان نے ایران سے روزانہ دو لاکھ پندرہ ہزار بیرل خام تیل درآمد کیا جس میں اب اکیس فیصد کا اضافہ ہوا ہے- رائیٹر کے مطابق ہندوستان پیٹرولیئم نے ایران پر پابندیوں کے بعد، تیل کی درآمدات بند کردی تھی لیکن اب ان کمپنیوں نے ایران سے تیل کی درآمدات دوبارہ شروع کر دی ہے- ہندوستان کے وزیر پیٹرولیئم نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایران سے تیل کی درآمدات میں مسلسل اضافے کے بعد اب ایران، ہندوستان کو تیل کی فراہمی کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے-